قومی اسمبلی کا الوداعی اجلاس ،ْ

پارلیمانی رہنماؤں میں اعزازی شیلڈ تقسیم

جمعرات 31 مئی 2018 17:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) موجودہ حکومت کے دور کے قومی اسمبلی کے آخری اجلاس کے دوران پارلیمانی رہنماؤں کے کو شیلڈ پیش کی گئی۔ایوان میں وزراء اور حکومتی ارکان سمیت اپوزیشن اراکین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، ایوان میں اظہار خیال کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تعاون کرنے پر اپوزیشن لیڈر سمیت تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے آخری اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین آفتاب شیرپائو‘ خورشید شاہ‘ صاحبزادہ طارق اللہ‘ محمود خان اچکزئی‘ شیریں مزاری‘ شیخ آفتاب احمد اور دیگر نے متفقہ طور پر سپیکر کو سووینئر پیش کیا۔وفاقی حکومت اور کابینہ کی رات 12 بجے تحلیل ہوگئی جس کے بعد پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ (ن) کو 5 سالہ آئینی مدت مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔