آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے شادی شدہ لڑکی کے مبینہ اغواء کا نو ٹس لے لیا

جمعرات 31 مئی 2018 23:47

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے شادی شدہ لڑکی کے مبینہ اغواء کا نو ٹس لے لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تھانہ سچل سے شادی شدہ لڑکی کے مبینہ اغواء /اچانک لاپتہ ہونے اور لڑکی کے والد پر مقدمہ ختم کرانے کیلئے دباؤ ڈالے جانے کے حوالے سے سوشل میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے جامع انکوائری رپورٹ سمیت کیس میں ابتک ہونے والی تفتیشی پیش رفت پر مشتمل تفصیلات فوری طور پر طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خبر کے مندرجات اور مغویہ کی والدہ کے بیان کی روشنی میں کیس کی تفتیش اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے اقدامات کو پولیس کی دیگر رینج تک وسعت دی جائے تاکہ پولیس کاروائیوں کو مؤثر بناتے ہوئے مغویہ کی بازیابی کو ممکن بنایا جاسکی