ٹرمپ،شنزوآبے ملاقات 7جون کو واشنگٹن میں ہوگی،وائٹ ہاؤس

امریکی صدر،کم جونگ ان کے درمیان سنگاپور میں متوقع سربراہی اجلاس کی تیاری میں مصروف عمل ہیں،سارہ سینڈر

جمعرات 31 مئی 2018 23:48

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) جاپان کے وزیرِاعظم شنزو آبے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 7 جون کو وشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری سارہ سینڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جاپانی وزیراعظم شنزوآبے اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات 7جون کو دارالحکومت واشنگٹن میں ہو گی،انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کِم جونگ ان کے درمیان سنگاپور میں متوقع سربراہی اجلاس کی تیاری سرگرمی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

توقع ہے جاپانی وزیراعظم شنزو آبے اور صدر ٹرمپ شمالی کوریا کی جوہری اور میزائل ترقی اور اس کے ہاتھوں جاپانی شہریوں کے اغوا کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ کریں۔امریکی دارالحکومت میں ملاقات کے بعد دونوں رہنما 8 جون سے کینیڈا میں شروع ہونے والے جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔