سنگاپور ایئرلائن نے دنیا کی طویل ترین اڑان بھرنے کا اعلان کردیا

جمعرات 31 مئی 2018 23:48

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) سنگاپور ایئرلائن نے دنیا کی طویل ترین فلائٹ کا اعلان کردیا ہے،جس کا آغاز 11 اکتوبر سے ہوگا۔غیر مکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور سے نیویارک تک یہ طویل ترین فلائٹ تقریباً 15 ہزار 3 سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور اس وقت دنیا کی سب سے طویل پرواز کرنے والی قطر ایئر لائن سے آگے بڑھ جائیگی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ قطر ایئرویز کی طویل ترین فلائٹ کا فاصلہ ساڑھے 14 ہزار کلومیٹر ہے۔سنگاپور ایئرلائن کی اس سروس میں 67 بزنس کلاس اور 94 پریمیئم اکانومی کلاس کی نشستیں دستیاب ہوں گی۔مکمل سروس شروع ہونے کے بعد یہ فلائٹ روزانہ کی بنیاد پر سروس فراہم کرے گی۔سنگاپور ایئرلائن اس سے قبل بھی 2013 تک نیویارک تک سروس فراہم کرتی رہی ہے، لیکن پھر فیول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے یہ سروس جاری نہ رہ سکی تھی۔

متعلقہ عنوان :