مودی کی انڈونیشیا آمد؛صدر ویدودو کیساتھ پتنگ کا پیچا لڑایا

جمعرات 31 مئی 2018 23:49

نئی دہلی \جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈونیشیا میں صدر ویدودو کیساتھ مل کر پتنگ بازی کی اور پیچا بھی لڑایا،3ملکوں کے 5روزہ دورے کے پہلے دن انڈونیشیا پہنچے پر نریندر مودی کا صدر جوکو ودودو نے ان کا استقبال کیا،اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان کابینی سطح پر بات چیت ہوئی،بات چیت کے دوران مودی نے کہاکہ ’بھارت اور انڈونیشیا اپنے تعلقات کو وسیع پیمانے پرتجارتی شراکت دارتک لیکر جائیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی شراکت داری کو 2025 تک 50 ارب ڈالر تک پہنچانے کی کوششوں کو بھی دو گنا کرنے کی بات کی۔اس میٹنگ میں ڈفینس،سائنس،تکنیک ،ریل اور صحت کے میدان میںبھارت انڈونیشیا کے درمیان 15 ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نریندر مودی نے انڈونیشین صدر ویدودو کیساتھ جکارتہ میں منعقد پتنگ نمائش دیکھنے پہنچیجہاں پتنگ پروگرام میں دونوں لیڈران نے ساتھ میں پتنگ بھی اڑائی۔

مودی اس کے بعد جکارتہ کے استقلالا مسجد میں صدر ویدودو کے ساتھ پہنچیجہاں انہوں نے انڈونیشیا میں ہوئے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی اور دہشت گردی کیخلاف لڑائی میں ساتھ کھڑے رہنے کا وعدہ کیا۔واضح رہے کہ مودی مشرقی ایشیا کے 3ملکوں کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں گزشتہ روز انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ پہنچے تھے۔

متعلقہ عنوان :