مقبوضہ کشمیر؛درندہ صفت بھارتی فورسز کی بربریت بدستور جاری،سرچ آپریشن کے نام پر مزید 2نو جوان شہید

جمعرات 31 مئی 2018 23:49

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ریاستی مظالم کا سلسلہ جاری ہے،جس میں اب تک متعدد کشمیری شہید اور پیلٹ گن کے استعمال سے کئی اپنی بینائی کھوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کیمطابق بھارتی فوج نے بربریت کی تازہ کارروائی میں مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا،ضلع کپواڑہ کے علاقوں قاضی آباد اور ہندوارا میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کیا اور علاقوں کا مکمل محاصرہ کرلیا گیا،جبکہ اس دوران قابض فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔