حیرت ہےشہبازشریف کوبچپنےاورسنجیدہ عمل میں فرق کا احساس نہیں

بچپنا وہ عمل ہے جو ان کی پارٹی قیادت اس وقت روا رکھے ہوئے ہے،بطور پارٹی صدر شہبازشریف بھی اس کے مداوے کیلئے کچھ نہیں کرپارہے ہیں۔سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا پارٹی صدرشہبازشریف کے بیان پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مئی 2018 16:12

حیرت ہےشہبازشریف کوبچپنےاورسنجیدہ عمل میں فرق کا احساس نہیں
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 مئی 2018ء) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حیرت ہے کہ شہبازشریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس نہیں،بچپنا وہ عمل ہے جو ان کی پارٹی قیادت اس وقت روا رکھے ہوئے ہے،بطور پارٹی صدر شہبازشریف بھی اس کے مداوے کیلئے کچھ نہیں کرپارہے ہیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے اپنے سے منسوب بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف گھمبیر اور مشکل صورتحال سے نکلنے پر توانائیاں خرچ کریں۔

بطور پارٹی صدر شہبازشریف بھی اس کے مداوے کیلئے کچھ نہیں کرپارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کہ شہبازشریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس نہیں،بچپنا وہ عمل ہے جو ان کی پارٹی قیادت اس وقت روا رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو مشورہ ہے کہ وہ 30سال پرانی باتوں کا تذکرہ نہ کریں۔ واضح رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے راجن پور کے دورے کے موقع پر نجی ٹی وی سے کو ایک واقعہ سناتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ 1988ء کی بات ہے، جب چوہدری نثار کی اصل دوستی نوازشریف کے ساتھ تھی۔

جبکہ اس زمانے میں چوہدری نثار میرے سخت مخالف تھے۔ چوہدری نثار میرے خلاف اکثر نوازشریف کو شکایات کرتے تو مجھے نوازشریف سے ڈانٹ پڑتی۔ لیکن کچھ عرصہ ایسے ہی گزرا تو بعد میں چوہدری نثار میرے گہرے دوست بن گئے۔چوہدری نثار میں بچپنا ہے اور بچے کو منانا پڑتا ہے۔ چوہدری نثار میں بچپنا ضرور ہے اور ہم اس کومناتے رہتے تھے۔ انہوں نے ایک سوال ’’چوہدری نثار اب مان جائیں گے؟‘‘ کے جواب میں کہا کہ اللہ خیر کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کوامید ہے کہ الیکشن بروقت ہونے چاہیے۔ میرے نزدیک انتخابات میں تاخیرسے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ ہمارے کچھ مخالفین کے نزدیک الیکشن میں تاخیر سے فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018 میں ن لیگ کابیانیہ کام کو عزت دو،ووٹ کو عزت دوہوگا۔ کام کوعزت دینے سے ہی ووٹ کی عزت ہوتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دنیا کےکسی ملک میں سو فیصد کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں۔ نیب اورعدالت عظمیٰ ایکٹو ہیں، یہ ان کا حق ہے۔