بزرگ شاعر خادم وسائی پوری آنکھوں کے آپریشن کے سلسلے میں ہسپتال داخل

جمعرات مئی 18:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) مشہورزمانہ گیتوں’’میرے بدنصیب دل نوں ،نہ کدرے قرارملیا’’مینوں گود دے وچ ساں لوٹاندی،نی اک واری بول مائے‘‘لکھ کر بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والے پنجابی کے معروف شاعر خادم وسائی پوری آنکھوں کی بینائی کم ہونے کی وجہ سے لاہور جنرل ہسپتال میں داخل ہیں‘ان کی آنکھوں کا آپریشن اگلے چند دنوں میں کیا جانا ہے،گزشتہ روز معروف شاعر،کالم نگار ایم اے تبسم نے خادم وسائی پوری کی ہسپتال میں خیریت دریافت کی ،اس موقع پر ان کے ساتھ شعراء کی بڑی تعدادموجود تھی ۔

(جاری ہے)

شعراء کرام نے بزرگ شاعرخادم وسائی پوری کی جلد صحت یابی کیلئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :