استاد ارشاد احمد انصاری نے نعتیہ البم رمضان المبارک کی مناسبت سے ریلیزکردیا

جمعرات 31 مئی 2018 18:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) معروف قوال ونعت خواں استاد ارشاد احمد انصاری نے رمضان المبارک کی مناسبت سے اپنا نیا نعتیہ البم ’’آئی ایم پی‘‘ریلیزنگ کمپنی سے ریلیزکردیا جس میں انہوں نے 10نعتیں شامل کی ہیں جن کو معروف شعراء کرام سے لکھوایا گیا ہے جبکہ کچھ نعتیں ان کی اپنی بھی لکھی ہوئی اس البم میں شامل ہیں،ایک ملاقات میں استاد ارشاد احمد انصاری نے بتایا کہ ان کی نعتیں ان دنوں کیبل اور سوشل میڈیا سمیت دیگر کمرشل زرائع پر دیکھی جا رہی ہیں جنہیں عوام پسندکررہی ہے۔