گلوکارہ شکیرا کا اسرائیل میں کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان افواہ نکلی

جمعرات مئی 18:14

گلوکارہ شکیرا کا اسرائیل میں کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان افواہ نکلی
کولمبیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) عالمی شہرت یافتہ کولمبیئن گلوکارہ شکیرا کی جانب سے اسرائیل میں میوزیکل کنسرٹ میں حصہ لینے سے انکار کی خبریں محض افواہ نکلیں۔فلسطینی ویب سائٹ پیلسٹائین کرونیکلز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں ثقافت کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم کی درخواست پر گلوکارہ شکیرا نے کنسرٹ کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

فلسطینی تنظیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہم شکیرا کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے پر زور اصرار پر اسرائیلی میں کنسرٹ کرنے سے انکار کردیا۔ادھر اسرائیلی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شکیرا کا تل ابیب میں کنسرٹ میں حصہ لینے سے انکار کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں ‘شکیرا کا اس سال تل ابیب میں پرفارمنس شیڈول ہی نہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :