نامزد نگراں وزیراعظم جسٹس (ر)ناصر الملک (کل) عہدے کا حلف اٹھائیں گے

تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوگی،صدر ممنون حسین جسٹس (ر)ناصر الملک سے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے، حلف برداری تقریب میں سیاسی، عسکری اور اہم شخصیات شرکت کریں گی

جمعرات 31 مئی 2018 18:01

نامزد نگراں وزیراعظم جسٹس (ر)ناصر الملک (کل) عہدے کا حلف اٹھائیں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) نامزد نگراں وزیراعظم جسٹس (ر)ناصر الملک(کل) جمعہ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، صدر ممنون حسین جسٹس (ر)ناصر الملک سے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے، حلف برداری تقریب میں سیاسی، عسکری اور اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرکے ختم ہوجائیگی جس کے بعد نگراں حکومت اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

(جاری ہے)

نگراں وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب (آج) ایوان صدر اسلام آباد میں ہوگی جہاں صدر ممنون حسین جسٹس (ر)ناصر الملک سے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے۔نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، چیئرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کو تقریب کے دعوت نامے موصول ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جسٹس(ر)ناصرالملک (آج) جمعہ کو 11 سے 12 بجے کے دوران نگراں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے جب کہ تقریب میں سیاسی، عسکری اور اہم شخصیات شرکت کریں گی۔