ن لیگ کی حکومت جاتے جاتے پرویز مشرف کو تگڑا جھٹکا دے گئی

غداری کیس میں وزارت داخلہ کا مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کیلئے نادراکو خط

جمعرات 31 مئی 2018 18:01

ن لیگ کی حکومت جاتے جاتے پرویز مشرف کو تگڑا جھٹکا دے گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) وزارت داخلہ نے سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے نادرا کو خط لکھ دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خصوصی عدالت کی ہدایت پر نادرا نے سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے نادرا کو باضابطہ خط لکھ دیاہے البتہ نادرا حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک اس حوالے سے وزارت داخلہ کا خط موصول نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ہ زارت داخلہ کا خط موصول ہونے کے بعد جونہی نادرا سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کریگا اس سے ان کا پاسپورٹ بھی از خود بلاک ہوجائے گا جس کے بعد وہ کوئی سفر بھی نہیں کرسکیں گے جب کہ ایسی صورت میں ان کا کسی بھی ملک کے لیے سفر کرنا غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔ نادرا کی جانب سے سابق صدر کا شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کی صورت میں پاکستان میں ان کے بینک اکا ئو نٹس بھی منجمد ہوجائیں گے اور وہ کوئی پراپرٹی بھی نہیں خرید سکیں گے۔