Live Updates

عمران خان رمضان شریف میں بھی الزام تراشی اور یو ٹرن لینے سے باز نہیں آ رہے ‘ شہباز شریف

قوم وقت پر الیکشن چاہتی ہے ورنہ انتخابات سے بہت زیادہ پیچیدگیاں پیدا ہوں گی‘پاکستان کو ہم نے قائد اور اقبال کا پاکستان بنانا ہے ‘ آج ملک میں 5 سالوں میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی، 2013ء میں 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاتی تھی ‘ آج لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہو گئی ہے‘ابھی خدمت کا سفر بہت لمبا ہے‘ جھوٹ اور الزام تراشی سے بچنا ہو گا‘ صرف اور صرف دیانت اور محنت سے پاکستان ترقی کرے گا‘وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا تقریب سے خطاب

جمعرات 31 مئی 2018 17:49

عمران خان رمضان شریف میں بھی الزام تراشی اور یو ٹرن لینے سے باز نہیں ..
کامونکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان رمضان شریف میں بھی الزام تراشی اور یو ٹرن لینے سے باز نہیں آ رہے ‘ قوم وقت پر الیکشن چاہتی ہے ورنہ انتخابات سے بہت زیادہ پیچیدگیاں پیدا ہوں گی‘پاکستان کو ہم نے قائد اور اقبال کا پاکستان بنانا ہے ‘ آج ملک میں 5 سالوں میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی۔

2013ء میں 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاتی تھی ‘ آج لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہو گئی ہے‘ابھی خدمت کا سفر بہت لمبا ہے‘ پاکستان کو ہم نے قائد اور اقبال کا پاکستان بنانا ہے‘ ہم سب کو مل کر محنت کرنی ہو گی‘ جھوٹ اور الزام تراشی سے بچنا ہو گا‘ صرف اور صرف دیانت اور محنت سے پاکستان ترقی کرے گا۔ جمعرات کو شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہسپتال کا معائنہ کرنے سے معلوم ہوا اس میں کافی حد تک کام مکمل ہو چکا ہے۔ ہسپتال میں تمام شعبوں میں بڑی تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ بہت جلد یہ تمام کام اپنے پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ میں نے خود ہسپتال میں موجود مریضوں سے گفتگو کر کے پوچھا انہوں نے ہسپتال میں معاملات کی تعریف کی۔ پنجاب کے 100 سے زائد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا بہت جلد کام مکمل ہوجائے گا۔

اگلی دفعہ حکومت ملی تو پنجاب کے 100کے 100 ہیڈ کوارٹرز میں وہ تمام شعبہ جات بنائیں گے جو ہم نے پروگرام میں شامل کئے۔ راجن پور کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سٹیٹ آف دی آرٹ ہے۔ یہاں فیمل وارڈ بھی بہت اعلیٰ ہیں۔ پنجاب میں صحت کے نظام میں انقلابی تبدیلی ہے۔ ایمرجنسی میں بہت زیادہ شاندار انتظامات کئے گئے ہیں۔ ہسپتالوں میں فری ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ادویات وہ فراہم کی جا رہی ہیں جو امرا اور غرباء یکساں طور پر فری لے سکتے ہیں۔ اس سال ہم نے 6 ارب روپے پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں خرچ کئے ہیں۔ بہاولپور میں نیا 150 بیڈ پر مشتمل دل کے امراض کا نیا ہسپتال بنا دیا گیا ہے جو کہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال ہے۔ یہ تمام خدمات پنجاب کیلئے کی گئی ہیں۔ 2013ء سے پہلے 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاتی تھی آج میاں نواز شریف کی قیادت میں بجلی کے اربوں روپے کے منصوبے تعمیر کئے گئے ہیں۔

آ ج لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہو گئی ہے۔ ہمارے ڈیموں میں پانی کی قلت ہو رہی ہے آج سکولوں اور ہسپتالوں میں بجلی آ رہی ہے۔ ہم نے ملک میں اندھیروں کا خاتمہ کیا۔ آج ملک میں 5 سالوں میں 11 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی۔ عمران خان صاحب رمضان شریف میں بھی الزام تراشی اور یوٹرن لینے سے باز نہیں آ رہے۔ کے پی کے نے مائنس 6 میگا واٹ بجلی پیدا کی۔

سندھ کا تو خدا حافظ ہے۔ ابھی خدمت کا سفر بہت لمبا ہے۔ پاکستان کو ہم نے قائد اور اقبال کا پاکستان بنانا ہے۔ ہم سب کو مل کر محنت کرنی ہو گی۔ جھوٹ اور الزام تراشی سے بچنا ہو گا۔ صرف اور صرف دیانت اور محنت سے پاکستان ترقی کرے گا۔ قوم وقت پر الیکشن چاہتی ہے ورنہ انتخابات سے بہت زیادہ پیچیدگیاں پیدا ہوں گی۔ ہم نے عوام کو بتانا ہے کہ ہم نے یہ خدمت کی اور یہ غلطی کی۔ عوام کی خدمت کی سیاست میں جھوٹ اور الزام تراشی کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔ ہم سندھ اور کے پی کے کو پنجاب کی طرح بنائیں گے۔ خان صاحب آپ یہ کہیں گے کہ لاہور کو پشاور بنا دوں گا یا پشاور کو لاہور۔ اب یہ فیصلہ قوم نے کرنا ہے۔ …
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات