پی سی آئی اور ایس ای سی پی کے مابین سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ کی اہمیت اجاگر کرنے کے معاہدے پر دستخط

فریقین کا سی پیک کے تحت آنے والی سرمایہ کاری اور مستقبل میں چینی زبان کی اہمیت بارے شعور اجاگر کرنے سمیت دوطرفہ تعاون پر اتفاق

جمعرات 31 مئی 2018 17:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) پاک چین انسٹیٹیوٹ ( پی سی آئی) اور سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) نے سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ کی اہمیت اجاگر کرنے کے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے سی پیک کے تحت آنے والی سرمایہ کاری اور مستقبل میں چینی زبان کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے سمیت دوطرفہ تعاون پر اتفاق کیا،پی سی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفی حیدر سید اور ایس سی پی کے کمشنر شازاب علی نے یاداشت پر دستخط کیے ۔

تفصیلات کے مطابق پاک چین انسٹیٹیوٹ ( پی سی آئی) اور سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس سی پی) نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ہیں جس میں دونوں نے سی پیک کے تحت آنے والی سرمایہ کاری اور مستقبل میں چینی زبان کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے سمیت دوطرفہ تعاون پر اتفاق کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفی حیدر سید اور ایس سی پی کے کمشنر شازاب علی نے یاداشت پر دستخط کیے۔

اس موقع پر پی سی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفی حیدر سید نے سی پیک سے متعلق تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بہت سی چینی کمپنیا ں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان آ رہی ہیں لیکن وہ متعلقہ اداروں تک رسائی بارے نہیں جانتی۔اس تعاون سے ، سی پیک کے تحت عمل کو بہتر بنانے کے لئے ون ونڈو پلیٹ فارم حاصل کیا جاسکتا ہے جبکہ ". ایس سی پی کے کمشنر، شازاب علی نے پی سی آئی کی پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سرمایہ کاروں کی مدد کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی امید ظاہر کی ۔