بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کپواڑہ میں دو کشمیری نوجوان شہید

جمعرات 31 مئی 2018 17:49

ْسرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی 32راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں نے ان نوجوانوں کو ضلع میں ہندواڑہ کے علاقے قاضی آباد میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔بھارتی فوج نے دعویٰ کہاہے کہ یہ نوجوان مجاہد تھے جنہیں فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں شہید کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :