تنظیم سازی کا سہرا ابھی موجودہ باڈی اور خاص کرایم ایس ایف کے موجودہ صدر حمزہ عباسی کو جاتا ہے ‘سٹوڈنٹ فیڈریشن مسٹ کی تنظیم سازی کا کریڈٹ لینے کی کوشش نہ کی جائے‘ذکی گردیزی

جمعرات 31 مئی 2018 17:49

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) تنظیم سازی کا سہرا ابھی موجودہ باڈی اور خاص کرایم ایس ایف کے موجودہ صدر حمزہ عباسی کو جاتا ہے سٹوڈنٹ فیڈریشن مسٹ کی تنظیم سازی کا کریڈٹ لینے کی کوشش نہ کی جائے۔ کارکنان ایم ایس ایف اس قابل تھے کہ وہ تنظیمی ڈھانچہ بنائیں اور الحمداللہ بنا کر دکھایا۔ذکی گردیزی(چیف آرگنائزر)،عدیل احمد (ڈپٹی چیف آرگنائزر)،حبیب شہاب مغل(نائب صدر)مرزااحسن جرال(سیکرٹری جنرل)،شجاعت علی عباسی(سیکرٹری اطلاعات) اور فہد جرال کو ممبر مجلس عاملہ منتخب کر لیا گیا۔

اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں نے کہا کہ جامعہ ہذا کے اندر تنظیم سازی کرنے کا سہرا بی ایس لیول پہ مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کے نظریاتی کارکنوں کے سر ہے۔ کارکنوں کی کاوشوں سے مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن مسٹ اس قابل ہوئی کہ کسی بھی محاظ پر سٹوڈنٹس کے حقوق کی آواز بن سکے۔

(جاری ہے)

چور دروازے سے مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن مسٹ کی تنظیم سازی کا کریڈٹ لینے کی کوشش نہ کی جائے۔

کارکنان ایم ایس ایف اس قابل تھے کہ وہ تنظیمی ڈھانچہ بنائیں اور الحمداللہ بنا کر دکھایا۔ بہت سے ایسے کارکن جنہوں نے بغیر کسی لالچ کے تنظیم کے لیئے کام کیا مبارک کے مستحق ہیں۔ سستی سیاست چمکانے والوں کی دکانیں بند ہونے کا وقت آن پہنچا ہے۔ تنظیم سازی کا سہرا ابھی موجودہ باڈی اور خاص کرایم ایس ایف کے موجودہ صدر حمزہ عباسی کو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :