زیرو لوڈ شیڈنگ کا دعویٰ ٹھس‘اسلام گڑھ اور گردونواح کے علاقوں میں ہر گھنٹے بعد گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

روزہ داروں کی چیخیں نکل گئیں‘ عوام بلبلا اٹھے

جمعرات مئی 17:46

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) زیرو لوڈ شیڈنگ کا دعوہ ہوا میں ٹھس،اسلام گڑھ اور گردونواح کے علاقوں میں ہر گھنٹے بعد گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری۔روزہ داروں کی چیخیں نکل گئیں۔ لوڈ شیڈنگ سے بوڑھے،بچے،جوان او رعورتیں بلبلا اٹھے۔عوام کا محکمہ برقیات سے لوڈ شیڈنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق اسلام گڑھ اور گردنواح کے علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔

سخت گرمی میں بجلی کی وقفے وقفے سے لوڈ شیڈنگ نے بوڑھے،بچوں،بڑوں اور عورتوں کو مشکل میں ڈال دیا۔۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے کاروباری مراکز بھی ٹھپ ہو رہ گئے ہیں۔ٹیلرنگ ایسوسی ایشن،ویلڈنگ کی دوکانیں فوٹو سٹیٹ شاپس سمیت تمام مکاتب فکر کے تاجر حضرات براہ راست متاثر ہو رہے ہیں۔عوام اور تاجر برادری نے محکمہ برقیات سے فوری طور پر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :