گڈگورننس کے نام پر ریاستی عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے‘لو ڈشیڈنگ کو ختم کرنے کے دعویداروں نے عوام کو رمضان المبارک میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا تحفہ دیا ہے‘این ٹی ایس ٹیسٹ کے نام پر میرٹ کا کھلواڑ کیا گیا

چیف آرگنائزر تحریک نفاذ نظام مصطفیؐ آزاد کشمیر آفتاب احمد سروری ،میاں محمد نذیر اور خواجہ عبدالغفار کا مشترکہ بیان

جمعرات مئی 17:46

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) چیف آرگنائزر تحریک نفاذ نظام مصطفیؐ آزاد کشمیر آفتاب احمد سروری ،میاں محمد نذیر اور خواجہ عبدالغفار نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گڈگورننس کے نام پر ریاستی عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے۔لو ڈشیڈنگ کو ختم کرنے کے دعویداروں نے عوام کو رمضان المبارک میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا تحفہ دیا ہے۔

این ٹی ایس ٹیسٹ کے نام پر میرٹ کا کھلواڑ کیا گیا۔آج بھی مختلف محکموں میں انتقامی تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔حکومت نے اگر روش نہ بدلی اور انتقامی سیاست کا شیوہ ختم نہ کیا تو عوامی غضب حکومت کو بہا لے جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہر گھنٹے بعد گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انتقامی تبادلوں اور خلاف میرٹ بھرتیوں نے حکومتی کاکردگی کا پول کھول دیا ہے۔آج ریاست کے اندر قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی جس کی لاتھی اس کی بھینس کا قانون چل رہا ہے۔۔غریب غربت کی چکی میں پس رہا ہے۔ادارے تباہی وبربادی کی جانب گامزن ہیں۔انہوںنے حکومت سے فوری طور پر مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لو ڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔