Live Updates

مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہیں،تحریک انصاف مقبول ترین عوامی جماعت بن چکی ہے‘آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے‘عوام کے اندر شعور اجاگر کرنے کیلئے تحریک انصاف اپنا رول پلے کررہی ہے

تحریک انصاف کشمیر کے رہنما محمد اشرف المعروف استاد شفیع کی بات چیت

جمعرات 31 مئی 2018 17:46

․اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) تحریک انصاف کشمیر کے رہنما محمد اشرف المعروف استاد شفیع نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہیں،تحریک انصاف مقبول ترین عوامی جماعت بن چکی ہے،آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے،عوام کے اندر شعور اجاگر کرنے کیلئے تحریک انصاف اپنا رول پلے کررہی ہے،وہ دن دور نہیں جب ظالم حکمرانوں سے عوام کو نجات مل جائے گی موجودہ حکومت چند دن کی مہمان ہے تمام حکومتی وزراء کرپشن کی لت میں ڈوبے ہوئے ہیں عمران خان عوام میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے لیڈر بن گئے ہیں،نوجوان پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر جوق در جوق اس جماعت میں شامل ہو رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

محمد اشرف نے مذید کہا کہ حکومتی وزرائ من گھڑت بیانات سے عوام میں اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز ایک دوسرے کی کرپشن کو چھپانے کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ نبھارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ظالم حکمرانوں سے معصوم پاکستانی عوام کو نجات ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اب عوام باشعور ہوچکے ہیں ان سے بندوق کے زور سے ووٹ نہیں لیا جا سکتا اور نہ ہی ان پر من مرضی کی حکومت مسلط کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی کر کے معرض وجود میں آنے والی حکومت کے وزرائ نے اربوں روپے جمع کرلیے ہیں ان وزرائ کو عمران خان کی حکومت میں جیل کی ہوائیں کھانا پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستانی عوام کیلئے امید کی کرن ہیں ان کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے نوجوان،بوڑھے،بچے اور عورتیں جوق در جوق پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔پاکستانی عوام گذشتہ 65سالوں سے غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں اب عمران خان ان کو ان کرپٹ حکمرانوں سے آزادی دلوائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات