کشمیری طلبہ کی نامور حریت رہنما اور ضمیر کے قیدی شبیر شاہ کی بیٹی کو جموںکشمیر میں انٹر کے امتحان ٹاپ کرنے پر مبارکباد

جمعرات مئی 17:46

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) نامور حریت رہنما اور ضمیر کے قیدی شبیر شاہ کی بیٹی کو جموںکشمیر میں انٹر کے امتحان ٹاپ کرنے پر کشمیری طلبہ کی مبارک راولاکوٹ آزادکشمیر سے کشمیری طلبہ تنظیم انجمن طلبہ اسلام جموں کشمیر کے قائم مقام ناظم منیر احمد قادری نے میڈیا کو جاری بیان میں سما شبیر کو اس تاریخی کامیابی پر مبارک دیتے کہا کہ یہ نتیجہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیریوں میںموجود ٹیلنٹ کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی بھارت نے شبیر شاہ کو قید کررکھا ہے انکی بیٹی باپ کی شفقت سے محروم ہے تو دوسری طرف بدنام زمانہ تہاڑ جیل کے گیٹ پر جہاں اسے باپ سے ملنے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتاہے وہاں اس نے اس وقت سے بھی فائدہ اٹھا کر بھارت کے منہ پر طمانچہ مارا ہے