مسلم لیگ کی ادھمپور جیل میں کشمیریوں نظر بندوں کیساتھ نارواسلوک کی مذمت

قاسم فکتو اور دیگر کی گرتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش

جمعرات 31 مئی 2018 17:46

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر مسلم لیگ نے جموںخطے کی اٴْدھم پور جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ نظر بندوں کی حالت زار کا نوٹس لیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلم لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اھمپور جیل انتظامیہ کی طرف سے رمضان المبارک میں بھی نظربندوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک روا رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نظربندوں کو اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی جبکہ انہیں مذہبی فرائض کی ادائیگی سے بھی روکا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نظر بندوں کو طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ سینئر حریت رہنما ڈاکٹر محمد قاسم فکتو ، فیروز احمد ڈار اور دیگر کو پیشہ ورانہ مجرم قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نظر بندوں کو سحر ی اور افطاری کے اوقات میں بھی غیر معیاری غذائیں فراہم کی جاتی ہیںجس کی وجہ سے انکی صحت تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے۔ انہوںنے کہا کہ غیر انسانی سلوک کی وجہ سے ڈاکٹر قاسم کی بینائی بری طرح متاثر ہوچکی ہے جبکہ فیروز احمد ڈار کی صحت اس قدر کمزرو ہوچکی ہے کہ و ہ دوسروں کے سہارے کے بغیر چل پھر نہیں سکتے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ صرف اٴْدھم پور جیل کی ہی کہانی نہیں ہے بلکہ تمام جیلوں کی یہی صوتحال ہے۔ ترجمان نے مقبوضہ وادی سے تعلق رکھنے والے نظر بندوں کی اپنے گھروں کی قریب ترین جیلوں میں منتقلی کا اپنا مطالبہ دہرا یا۔