ہمارے سارے مسائل کا حل قرآن کے نظام کے نفاذ میں مضمر ہے‘قرآن کا ترجمہ کے ساتھ مطالعہ کریں اس کو اپنے قلب میں اتاریں پھر اس پر عمل کریں‘ماہ صیام ایمان ،تقویٰ ،جہاد اور انفاق فی سبیل اللہ کا درس دیتا ہے ‘قرآن کا حق یہ ہے کہ اس کو حقیقی روح کے ساتھ پڑھا جائے جماعت اسلامی ویژن 2030لے کرنکلی ہے

جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود کا افطار ڈنر سے خطاب

جمعرات 31 مئی 2018 17:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ہمارے سارے مسائل کا حل قرآن کے نظام کے نفاذ میں مضمر ہے ،قرآن کا ترجمہ کے ساتھ مطالعہ کریں اس کو اپنے قلب میں اتاریں پھر اس پر عمل کریں ،ماہ صیام ایمان ،تقویٰ ،جہاد اور انفاق فی سبیل اللہ کا درس دیتا ہے قرآن کا حق یہ ہے کہ اس کو حقیقی روح کے ساتھ پڑھا جائے جماعت اسلامی ویژن 2030لے کرنکلی ہے جماعت اسلامی کے کارکن اللہ کے پیغام کو ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں ،جماعت اسلامی آزادکشمیر کو اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع ر اولپنڈی صالح طاہر،سیکرٹری ضلع تسنیم عالم منظر،سابق امیر ضلع واجد اقبال عباسی سمیت دیگر قائدین موجود تھے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ آپ خوش قسمت ہیں جو جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں اللہ کے دین کے غلبے کی جدوجہد کررہے ہیں انسان اپنے ذاتی مقاصد،علاقہ اور اولاد کے لیے آبلہ پائی اور صحرانوردی کرتا ہے آپ خوش نصیب ہیں جو اللہ کے دین کے قیام اور غلبے کے لیے کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی اور بیس کی خوشخالی ہمارا ہدف ہے ،یہ ماہ صیام انسانوں کی تربیت اور تیاری کا مہینہ ہے تا کہ بقیہ 11ماہ بھی اسی طرح گزارے جائیں جس طرح اس ماہ مقدس کو گزار ہے ،اسی طرح اس ماہ مقدس میں برائیوں کو چھوڑا اور نیکیوں کا عمل طرف مائل ہوئے یہ تیاری کا عمل ہے تا کہ باقی مہینوں میں ایمان اور تقویٰ کی راہ اختیار کرسکیں آپ اس تحریک کے گل ہائے سر سبد ہیں اپنی تمام تر توانیاں اللہ کے دین کے غلبے کے لیے لگائیں ۔

متعلقہ عنوان :