تنظیم القریش کا کومی کوٹ کے پرفضا مقام پر افطار ڈنر، نائب صدر خالد قریشی کی طرف سے پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام

مظفرآباد ضلع بھر سے برادری کے ذمہ داران کی شرکت، صدر باسط قریشی کا کومی کوٹ پہنچنے پر والہانہ استقبال

جمعرات 31 مئی 2018 17:14

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) تنظیم القریش کا کومی کوٹ کے پرفضا مقام پر افطار ڈنر، نائب صدر خالد قریشی کیطرف سے پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام، مظفرآباد ضلع بھر سے برادری کے ذمہ داران کی شرکت، صدر باسط قریشی کا کومی کوٹ پہنچنے پر والہانہ استقبال، تفصیلات کے مطابق تنظیم القریش ضلع مظفرآباد کے نائب صدر خالد قریشی کیطرف سے اپنی رہائش گاہ واقع کومی کوٹ میں تنظیمی عہدیداران اور کارکنان کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، افطارڈنر میں شرکت کیلئے کومیکوٹ پہنچنے پر صدر تنظیم باسط قریشی کا شاندار استقبال کیا گیا، افطار ڈنر میں سرپرست اعلیٰ فیروز قریشی، مشتاق قریشی، جمیل قریشی، عبدالرشید قریشی، صغیر قریشی، پرویز قریشی، اقبال قریشی، ذوالفقار قریشی، خالدقریشی، سعید قریشی، اعجاز قریشی، شفیق ہاشمی، اورنگزیب قریشی، نصیرقریشی، مہتاب قریشی سمیت مظفرآباد سٹی، پترینڈ سے قریشی برادری کے ذمہ داران نے کومیکوٹ جا کر افطار ڈنر میں شرکت کی، افطار ڈنر می شرکت کرنیوالوں سے میزبان نائب صدر خالد قریشی تنظیم القریش نے اپنے خطاب میں دلی شکریہ ادا کیا کہ وہ افطار ڈنر میں دوردراز سے شریک ہوئے اور میری حوصلہ افزائی کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر باسط قریشی نے کہا کہ تنظیم القریش متحدومنظم ہے، اور برادری کے لیے ہرپلیٹ فارم پر کام کرینگے، کچھ عناصر تنظیم کو ناکام بنانے کی سازشیں کررہے ہیں مگر وہ اپنی ان مذموم حرکتوں میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔