پی ٹی آئی حلقہ 5 کی بڑی کامیابی، اسحاق طاہر نے پیپلز پارٹی کی 2 اہم ترین وکٹیں گرا دیں

رزاق سلہریا اور آزاد سلہریا کا پی پی پی سے سالوں کی رفاقت توڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ

جمعرات مئی 17:14

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) پی ٹی آئی حلقہ 5 کی بڑی کامیابی، اسحاق طاہر نے پیپلز پارٹی کی 2 اہم ترین وکٹیں گرا دیں، رزاق سلہریا اور آزاد سلہریا نے پی پی پی سے سالوں کی رفاقت توڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حلقہ پانچ ہٹیاں بالا میں تحریک انصاف کے رہنما، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اسحاق طاہر ایڈوکیٹ نے انتہائی منظم انداز میں جماعت کو مضبوط بنانے کے لیے کام شروع کررکھا ہے، قبل ازیں اس حلقہ سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے سینکڑوں کارکن اپنی جماعتوں سے مستعفیٰ ہوکر تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری اسحاق طاہر نے پیپلز پارٹی کی دو مزید اہم وکٹیں گرادیں، رزاق سلہریا اور آزادسلہریا تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، اس موقع پر چوہدری اسحاق طاہر ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ رزاق سلہریا اور آزاد سلہریا کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، ان جیسے متحرک، فعال، عوام دوست سیاسی کارکنان کی وجہ سے تحریک انصاف حلقہ بھر میں مزید مستحکم قوت بنے گی، ایسے کارکن ہمارے لیے فخر اور تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ثابت ہونگے، سابق اُمیدوار اسملی نائب صدر تحریک انصاف آزادکشمیر چوہدری محمد اسحاق طاہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزیدکہا کہ رزاق سلہریا اور آزادسلہریا کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور پی ٹی آئی کے قیادت پر اظہار اعتماد کرنے پر میں رزاق سلہریا اور آزاد سلہریا کا بے حد مشکور اُنہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا انشاء الل? تحریک انصاف جلد اقتدار میں آکر عوامی مسائل گراس روٹ لیول پر حل کرنے کے ساتھ کارکنان کی محرومیوں کا بھی ازالہ کریگی، پاکستان میں 25 جولائی کو بفضل خدا عمران خان وزیراعظم منتخب ہوجائیں گے اور پھر آمرانہ، اجارہ دارانہ نظام سے ریاستی عوام کو بھی جلد نجات ملے گی۔