Live Updates

پی ٹی آئی 2018 کے انتخابات میں ملک بھر سے لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کریگی‘ پاکستان میں پاکستانی عوام نے کرپٹ نظام سے نجات کے حصول کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا عملی مظاہرہ 25 جولائی کوہوگا

تحریک انصاف آزادکشمیر حلقہ کوٹلہ کے صدر چوہدری ولی محمد کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 31 مئی 2018 17:14

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) تحریک انصاف آزادکشمیر حلقہ کوٹلہ کے صدر چوہدری ولی محمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 2018 کے انتخابات میں ملک بھر سے لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کریگی، پاکستان میں پاکستانی عوام نے کرپٹ نظام سے نجات کے حصول کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا عملی مظاہرہ 25 جولائی کوہوگا، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں عوامی مسائل کے حل کے لیے تحریک انصاف نے جامع حکمت عملی اپنا رکھی ہے، قائدتحریک عمران خان نے حکومت بنانے کے بعد کے پہلے سو دن کا ایجنڈا جاری کیا تو مخالفین چیخ اٹھے ہیں کہ اب تو پاکستانی عوام صرف اور صرف پی ٹی آئی کو ہی ووٹ دینگے، پاکستانی عوام اب تحریک انصاف کا ساتھ دینگے کیونکہ تحریک انصاف کے قائد کرپشن کاتدارک، لوٹ مار، اقربا پروری کا خاتمہ چاہتے ہیں، 25 جولائی 2018 کو شام 9 بجے تحریک انصاف کی کامیابی واضح ہوجائے گی اور پھر مخالفین منہ چھپانے کے لیے جگہ ڈھونڈ رہے ہونگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات