سید خورشید احمد شاہ نے وزیراعظم کی جانب سے ٹرتھ کمیشن کے قیام کی تائید کردی

جمعرات 31 مئی 2018 17:46

سید خورشید احمد شاہ نے وزیراعظم کی جانب سے ٹرتھ کمیشن کے قیام کی تائید ..
اسلام آباد۔ 31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے وزیراعظم کی جانب سے ٹرتھ کمیشن کے قیام کی تائید کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تجویز دی کہ ملک میں بعض مسائل ایسے ہیں جن کا ذکر بار بار کیا جاتا ہے‘ حقائق سامنے لانے کے لئے ایک ٹرتھ کمیشن قائم کیا جائے۔ بعد ازاں قائد حزب اختلاف نے اس کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام جمہوریت کے استحکام کی طرف پہلا قدم ہوگا۔