Live Updates

سردار ایاز صادق کی جانب سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی‘ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ سمیت تمام پارلیمانی سربراہان کو شیلڈز دی گئیں

جمعرات 31 مئی 2018 17:46

سردار ایاز صادق کی جانب سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی‘ قائد حزب اختلاف ..
اسلام آباد۔ 31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی‘ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ سمیت تمام پارلیمانی سربراہان کو شیلڈز دی گئیں۔ جمعرات کو ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے یہ شیلڈز ایوان میں سپیکر کی جانب سے تقسیم کیں۔ سید نوید قمر کی شیلڈ عبدالستار بچانی نے حاصل کی۔

(جاری ہے)

عمران خان کی شیلڈ ڈاکٹر شیریں مزاری‘ شاہ محمود قریشی کی شیلڈ شہریار خان آفریدی‘ مولانا فضل الرحمان کی شیلڈ جمال الدین‘ چوہدری پرویز الٰہی کی شیلڈ طارق بشیر چیمہ‘ مرتضیٰ جتوئی کی سیٹ شاہجہان مینگریو‘ شیخ رشید کی شیلڈ حامد الحق جبکہ ایم کیو ایم کی شیلڈ خالد مقبول صدیقی نے حاصل کی۔ محمود خان اچکزئی ‘ صاحبزادہ طارق اللہ سمیت دیگر پارلیمانی رہنمائوں کو بھی سپیکر کی جانب سے یہ شیلڈز پیش کی گئیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات