میرے کینسر کےعلاج پرکتنے ہزار ڈالر خرچ آیا ہے،شہبازشریف

خدشہ ہے نیب یہ نہ پوچھے کہ 60 ہزارڈالر کہاں سے آئے؟ حد سے زیادہ کوئی پش نہیں کرسکتا،نیب کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہیں، جبکہ بددیانتی کرنے والوں کو پوچھا نہیں جاتا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا تقریب کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مئی 2018 16:57

میرے کینسر کےعلاج پرکتنے  ہزار ڈالر خرچ آیا ہے،شہبازشریف
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 مئی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ میرے کینسر کے علاج پر 60 ہزار ڈالر خرچ آیا، خدشہ ہے نیب یہ پوچھے کہ 60 ہزار ڈالرز کہاں سے آئے؟ حد سے زیادہ کوئی پش نہیں کرسکتا،نیب کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہوگئے ہیں، بددیانتی کرنے والوں کو پوچھا نہیں جاتا۔انہوں نے آج یہاں لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج رات 12بجے کے بعد اگر بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے توعوام مجھے یا نوازشریف یا ہماری حکومت کو ذمہ دار نہیں ٹھہرائیں گے۔

کیونکہ ہم نے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی ہے۔ ہم نے اپنا امتحان پاس کرلیا ہے۔یہ نہیں کہتا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ 100فیصد ختم کردی ہے۔ جون میں سخت گرمی ہے لیکن بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے کینسر کے علاج پر 60 ہزار ڈالر خرچ آیا۔خدشہ ہے نیب یہ پوچھے کہ 60 ہزار دالر کہاں سے آئے؟نیب کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ حد سے زیادہ کوئی پش نہیں کرسکتا، ایک ماحول بن گیا ہے۔

بددیانتی کرنے والوں کو پوچھا نہیں جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو قائداعظم اور اقبال کا پاکستان بنانے کا عزم کررکھا ہے۔ہم آج ہندوستان کے کئی شعبوں سے ترقی یافتہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غریبوں کا علاج مفت ہورہا ہے۔کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں 2 میریضوں کا مفت ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔70 سے زائد ڈاکٹرز کو یورپ اور مشرق وسطیٰ سے واپس لیکر آئے۔

انہوں نے کہا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہونا چاہیے الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ مجھے خطرہ پڑ گیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں ایک ماہ کیلئے الیکشن میں تاخیر کیلئے تحریک التواء پیش کی گئی ہے۔بلوچستان میں انتخابات ملتوی کروانے کی تحریک منظور ہونا اچھا شگون نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم کی سوچ ماضی کے مقابلے میں سنجیدہ ہوچکی ہے۔

اب جھوٹ اور منافقت ،انتشار کے بجائے موازنہ کررہی ہے کہ کون خدمت کررہا ہے؟ قوم ہمارا مقابلہ باقی جماعتوں کے ساتھ خدمت سے کررہی ہے۔جس پارٹی نے بھی خدمت کی ہے عوام ووٹ بھی اسی پارٹی کودیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پرپنجاب کے تمام محکموں میں کارکردگی دکھانے والے سربراہان اورافسران کا شکریہ ادا کیا اور انہیں کارکردگی دکھانے پرمبارکباد پیش کی۔