پیف میں بہترین کارکردگی کی بناء پر منتخب افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا

جمعرات 31 مئی 2018 17:11

لاہور۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن(پیف)کے صدر دفتر میں منیجنگ ڈائریکٹر طارق محمود کے زیر صدارت مختلف عہدوں پر فرائض سرانجا م دینے والے افسران میں تعریفی اسناد کی تقسیم کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس سلسلے میں بہترین کارکردگی کی بناء پر پیف کے تما م محکمہ جات سے منتخب افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا، تقریب میں پیفسٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایم ڈی پیفنے کہا کہ دیانت دار اور محنتی سٹاف کی خدمات ہمارے لیے باعث فخر ہیں جن کی بدولت ہمار ا ادارہ کامیابی کی منازل متواتر طے کر رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں سے صوبے بھر میں کم وسیلہ طلباء تک مفت ومعیاری تعلیم کی فراہمی ممکن ہوئی ہے ، اس تقریب میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سپورٹ سروسزکرنل (ر)عمران یعقوب،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس زبیدالحسن ،ڈائریکٹر ایچ آر میجر(ر)عبدالرزاق،ڈائریکٹر سی پی ڈی پی عائشہ نعمان،ڈائریکٹر اے ڈی یو کرنل (ر)عبدالستار،ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیو ایشن کرنل (ر)اطہر رئوف،ڈائریکٹر ایف اے ایس شاہد سلیم،ڈائریکٹر ای وی ایس ثمینہ نواز،ڈائریکٹر این ایس پی شفیق احمداور ڈائریکٹر آئی ٹی محمد شعیب نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :