ویٹرنری یونیورسٹی میں ما حو لیات کا عا لمی دن منایا گیا

جمعرات مئی 17:11

لاہور۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کی سوسائٹی فار کنز رویشن آف انوا ئر نمنٹ اینڈ نیچر نے ماحولیات کا عا لمی دن منا نے کی غر ض سے سٹی کیمپس لاہور میں واک اور سیمینار کا انعقاد کیا، جس کا مقصد پلاسٹک کی آ لودگی سے پیدا ہو نے والے مضر اثرات اور ما حولیا تی حفا ظت کے بارے میں طلبہ اور عوا م الناس کو آ گا ہی فراہم کر نا تھا ، واک کی قیا دت وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں پرو وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی، پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشرف اور طلبا و طالبات اور فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے واک میںحصہ لیا اور سٹی کیمپس کا چکر لگا یا، بعد ازیں یو نیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنا لو جی کے پولیمر انجینئر نگ ڈیپا ر ٹمنٹ سے اسسٹنٹ پرو فیسر ڈاکٹر یا سر قیو م اور انوا ئرنمینٹل پرو ٹیکشن ایجنسی سے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر مس ایمن حنیف نے شر کت کی اور شرکا کو ٹھوس پلاسٹک کے فضلہ کو ضا ئع کر نے کی مینجمنٹ اور ما حو لیا تی حفا طت سے متعلقہ مختلف پہلو ئو ں پر لیکچرز دیئے،طلبہ نے اپنی پریزینٹیشن میں پلا سٹک سے بنی مصنو عات (ڈسپوزیبل بو تل، گلاس) کے متبادل مصنو عات کو استعمال کر نے سے متعلقہ سفارشات بھی پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :