سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ہر علاقے میں بلاتفریق کام کررہی ہے،طحہٰ احمد فاروقی

ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے یوسی 31 کی صفائی ستھرائی کے لئے 350 سے زائد ڈسٹ بن اور عملہ تعینات کرنے کی ہدایت کردی

جمعرات مئی 17:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطحہٰ احمد فاروقی کی ہدایت پریوسی 31 میں 350 سے زائد ڈسٹ بن اوراضافی سینیٹری ورکر تعینات کرنے کے علاوہ کچرا کنڈی کے لئے بڑے کنٹینر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے سیکریٹری بورڈ نادر خان، ڈائریکٹر آپریشن غلام عباس منگریو، وائس چیئرمین یوسی 31 لالا عبدالرحیم اور چائنیز کنٹریکٹر کے ہمراہ یوسی31 کے علاقے ایوب گوٹھ، لاسی گوٹھ، آلاصف اسکوائر، معمار کمپلیکس، ہادی آباد سوسائٹی، کاٹن ہاؤسنگ سوسائٹی و دیگر علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی ستھرائی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہیںبتایا گیا یہ یوسی زیادہ تر کچی آبادی پر مشتمل ہے اور یہ علاقے ہر دور میں نظرانداز کئے گئے ہیں لہذا یہاں پر خصوصی توجہ دے کر علاقے کو صاف اور صحتمند ماحول فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

ایم ڈی بورڈ نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈبلاتفریق ہر علاقے میں کام کر رہی ہے اور ہر علاقے کے لوگوں کو صحتمند ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے انہوں نے چائنیز کنٹریکٹرز اور متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے صفائی کے سلسلے میں اقدامات یقینی بنائے جائے، دریں اثناء انہوں نے متعلقہ افسر کو ہدایت دی کہ نیو سبزی منڈی کی انتظامیہ کو خط لکھ کر پابند کرنے کی بھی ہدایت کہ وہ نیو سبزی منڈی کا کچرا جی ٹی ایس یا لینڈ فل سائیٹ پرپہنچائیں ۔

متعلقہ عنوان :