محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کی جانب سے ٹیلنٹ ہنٹ ڈرائیو شروع کرنے کا اعلان

جمعرات مئی 17:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو) کی جانب سے اس ماہ کے تیسرے ہفتہ سے انٹر میڈیٹ طلبہ کو یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے ماحول سے متعارف کرانے کے لئے ماجو ٹیلنٹ ھنٹ ڈرائیو کا ایک نیا پروگرام شروع کررہی ہے جس کے دوران طلبہ کو حساب کے علم میں مہارت حاصل کرنے،کمیونیکیشن کی صلاحیت میں اضافہ اور انھیں اپنی پسند کے مضامین جن میں الیکٹریکل اور کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ،کمپیوٹر سائینس، بائیو ٹیکنالوجی اور تجارت کے مضامین شامل کے بارے میں مفید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

علاوہ ازیں اس پروگرام کے دوران طلبہ کو ماہرین تعلیم اور انڈسٹری کے سینئر پروفیشنلز کی مدد سے اپنے لئے موزوں پیشہ کے انتخاب کے لئے مشاورت بھی فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ماجو ٹیلنٹ ھنٹ پروگرام کا دورانیہ آٹھ ہفتہ رکھا گیاہے جس کو ان طلبہ کو سامنے رکھ کر مرتب کیا گیا ہے جو کہ ھائیر سیکنڈری سرٹیفیکیٹ،اے لیول یا اس کے مساوی کے امتحانات کے بعد نتیجہ کے انتظار میں ہیں۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل کرلینے والے طلبہ یونیورسٹی کے اگلے سیمسٹر میں شروع ہونے والے داخلہ کے موقع پر بغیر کسی ٹیسٹ کے داخلہ حاصل کرسکیں گے اور اسکالر شپ کے بھی اہل ہونگے۔ماجو کے اعلامیہ کے مطابق ٹیلنٹ ھنٹ پروگرام کا آغاز ۲۲ جون سے ہوگا جوکہ ۶۱ اگست ۸۱۰۲ تک جاری رہے گا۔یہاں یہ امر بھی واضح رہے کہ محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کی جانب سے شروع کیا جانے والا اپنی نوعیت کہ یہ پہلا پروگرام ہے۔