عوام کو صاف ستھرا اور کچرے سے پاک ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،قائم مقام چیئرمین بلدیہ غربی

جمعرات 31 مئی 2018 17:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو صاف ستھرا اور کچرے سے پاک ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار قائمقام چیئرمین بلدیہ غربی عزیز اللہ آفریدی نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے کچرے کیلئے لائی جانے والی مشینری کا معائینہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ذمہ داران بھی موجود تھے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ذمہ داران نے بلدیہ غربی میں کچرے کی منتقلی کے حوالے جاری کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ اور کیماڑی زون میں کچرے کی منتقلی کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے جبکہ اور نگی اور سائٹ زون میں کچرے کی منتقلی کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور عنقریب ان دونوں زونوں میں بھی کچرے کی منتقلی کا عمل شروع کیا جارہا ہے قائمقام چیئرمین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے معاہدے کے مطابق مطلوبہ گاڑیوں اور مشینری کی مدد سے بلدیہ غربی میں موجود کچرے کی منتقلی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کیئے جائیں گے جبکہ موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو احکامات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیہ غربی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے چاروں زونوں میں فول پروف انتظامات کیئے جائیں تمام یونین کونسلوں میں سیوریج لائینوں کی مرمت و تبدیلی کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے بلدیاتی افسران نے چاروں زونوں میں جاری صفائی ستھرائی اور سیوریج لائینوں کی مرمت کے حوالے سے جاری کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :