یتیم بچوں کی پرورش کا اجراللہ تبارک و تعالی انسان کو دنیا میں بھی عطا فرماتے ہیں اور آخرت میں بھی اس کیلئے بہت اجر ہے ،ْراجہ فاروق حیدر
معاشرے کے تمام طبقے اپنے گردوپیش پر نظر رکھیں اور یتیم بچوں کی کفالت کیلئے اپنا اپنا معاشرتی اور دینی فریضہ ادا کریں ،ْوزیر اعظم آزاد کشمیر
جمعرات 31 مئی 2018 17:08
(جاری ہے)
راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ دنیا بھر میں ناگہانی آفات ، بدامنی کے خلاف جنگ ،صحت عامہ کی سہولیات کی کمی‘حادثات ‘ دھشت گردی اور مسلمانوں کے قتل عام کے باعث جہاں ہزاروں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، وہیں لاکھوں بچے بھی یتیم ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بچے تعلیم و تربیت اور مناسب سہولیات نہ ملنے کے باعث معاشرتی اور سماجی محرومیوں اوربے را روی کا شکار ہو رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ مستحق یتیم بچے ہم سب کی توجہ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں ایسے اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جو یتیم۔بچوں کی کفالت کا بڑا کام کر رہے ہیں۔انہوں نے معاشرے کے تمامطبقوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے گردوپیش پر نظر رکھیں اور ایسے بچوں کی کفالت کیلیے اپنا اپنا معاشرتی اور دینی فریضہ ادا کریں۔انہوں نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر اور فلسطین اور شام کے ایسے مستحق بچوں کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوے کہا کہ اسلامی ملکوں کو چاہیے کہ وہ ان بچوں کی کفالت کیلیے خصوصی فنڈ قائم کریں۔یاد رہے کہ ملک بھر میں یتیم بچوں کا عالمی دن گذشتہ روز 15رمضان المبارک کو منایا گیا۔ اِسلامی ملکوں کی تنظیم (OIC) نے دسمبر2013ء میں پہلی بار ترکی کی معروف سماجی مددگار تنظیم آئی ایچ ایچ کی تجویز پر تمام اسلامی ملکوں میں 15 رمضان کو یتیم بچوں کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھاجسے دنیا بھر میں یتیم بچوں کی کفالت اور فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والے اداروں اور تنظیموں نے سراہا اور اس پر عمل کیا۔اس ضمن میں پاکستان میں سینٹ میں ایک قرار داد 264 پیش کی گئی۔ 20مئی 2016ء کو اتفاق رائے سے یہ قرار داد منظور کرتے ہوئے اس کے ذریعے نظر انداز کردہ یتیم بچوں کے حقوق کو تسلیم کیا گیا اور پاکستان میں بھی 15 رمضان کو یتیم بچوں کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔اِس آواز پر لبیک کہتے ہوئے پاکستان میں ’’پاکستان آرفن کئیر فورم‘‘ نے 15 رمضان کو یوم یتامیٰ منانے کا فیصلہ کیا۔اس فورم میں قطر چیرٹی ‘ صراط الجنہ ٹرسٹ، خبیب فائونڈیشن،سویٹ ہومز‘ فائونڈیشن آف دی فیتھ فل ‘الخدمت فائونڈیشن ، ہیلپنگ ہینڈفار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ، مسلم ایڈ ، اسلامک ریلیف پاکستان،ہیومن اپیل، ریڈ فائونڈیشن، غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ، تعمیر ملت فائونڈیشن، ایدھی ہومز اورانجمن فیض الاسلام شامل ہیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.