وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کا شوہر کی حکومتی مدت مکمل ہونے پر دلچسپ ٹویٹ

میں یہ وقت گن گن کر کزار رہی ہوں،شہباز شریف سب کو ہدایت دیتے ہیں میں تو ان کی رفتار کا مقابلہ کچن میں بھی نہیں کر پاتی،تہمینہ درانی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 31 مئی 2018 17:13

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کا شوہر کی حکومتی مدت ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 مئی 2018ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے شوہر کی حکومتی مدت مکمل ہونے پر دلچسپ ٹویٹ کیا ہے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہینہ درانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پر دس سال حکومت کرنے کے بعد بحیثیت وزیر اعلی آج میرے شوہر کا آخری دن ہے۔خدا کا شکر ہے یہ وقت ختم ہوا۔

یہ بہت جھنجلا دینے والا اور پریشان کن وقت تھا،اور میں یہ وقت گن گن کر گزار رہی ہوں۔تہمینہ درانی کا اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف سب کو کنٹرول کرتے ہیں اور ہدایت دیتے ہیں۔اور میں تو کچن میں بھی ان کی رفتار کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔یاد رہے کہ آج پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کا آخری دن ہے اور آج رات بارہ بجے موجودہ حکومت اپنی مدت مکمل کر لے گی۔

(جاری ہے)

جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج رات 12بجے کے بعد اگر بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے توعوام مجھے یا نوازشریف یا ہماری حکومت کو ذمہ دار نہیں ٹھہرائیں گے۔کیونکہ ہم نے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی ہے۔ ہم نے اپنا امتحان پاس کرلیا ہے۔یہ نہیں کہتا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ 100فیصد ختم کردی ہے۔

جون میں سخت گرمی ہے لیکن بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے کینسر کے علاج پر 60ہزار ڈالر خرچ آیا۔خدشہ ہے نیب یہ پوچھے کہ 60ہزار دالر کہاں سے آئے؟نیب کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہوگئے ہیں۔حد سے زیادہ کوئی پش نہیں کرسکتا،ایک ماحول بن گیا ہے۔بددیانتی کرنے والوں کو پوچھا نہیں جاتا۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو قائداعظم اور اقبال کا پاکستان بنانے کا عزم کررکھا ہے۔ہم آج ہندوستان کے کئی شعبوں سے ترقی یافتہ ہیں۔