ملاکنڈ ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اورطوفان کاامکان

جمعرات 31 مئی 2018 17:45

ْ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) محکمہ موسمیات پاکستان نے اگلے چار یاپانچ دنوں کے دوران موسم خشک رہنے اور اگلے پانچ دنوں کے دوران ملاکنڈ ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اورطوفان کا30 ۔

(جاری ہے)

فیصد امکان ظاہر کیا ہے جبکہ ملک کے زیادہ تر حصوں اورخیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ شدید گرمی رہنے کا امکان ظاہرکیاہے۔ تمام متعلقہ اور عام لوگوں کو مذکورہ مدت کے دوران حفاظتی اقدامات کرنے اور غیر ضروری طورپر گھروں سے باہر گھومنے پھرنے سے گریز کا کہا گیاہے۔ اس امر کا اعلان صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ خیبرپختونخوا کے ڈپٹی کمشنروں کے نام جاری کردہ ایک مراسلے میں کیاگیا۔