Live Updates

اشیائے خورد و نوش کی دکانوں اور بیکریوں کو چیک کیا اور 12دکانداروں کو اشیاء مہنگی فروخت کرنے پر ان کے خنلاف کارروائی کرکے بھاری جرمانہ

جمعرات 31 مئی 2018 17:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مردان عمران خان نے شمسی روڈ ، بینک روڈ، اور نوشہرہ روڈ پر واقع کئی اشیائے خورد و نوش کی دکانوں اور بیکریوں کو چیک کیا اور 12دکانداروں کو اشیاء مہنگی فروخت کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کرکے بھاری جرمانہ کیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء انہوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ کے ہمراہ کاٹلنگ بازار کا معائنہ کیا اور وہاں پر بیکریوں، فروٹس فروشان اور سبزی فروشان کو چیک کرکے خلاف ورزی کرنے اور اشیاء مہنگی فروخت کرنے پر انکو جرمانہ کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :