تین قصابوں اور قیمہ فروشوں کو مضر صحت کلیجی اور قیمہ فروخت کرنے پر جرمانہ

جمعرات 31 مئی 2018 17:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مر دان محمد عثمان محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی رحمت علی وزیر نے تحصیل تخت بھائی میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کی جانچ پڑتا ل کی ۔

(جاری ہے)

اور 3 قصابوں اور قیمہ فروشوں کو مضر صحت کلیجی اور قیمہ فروخت کرنے پر جرمانہ کیا اور لاک اپ میں بند کیا۔ نیز ان سے 100کلوگرام مضر صحت گوشت کو اپنے قبضہ میں لیکر ضبط کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :