او ایل ایکس نے کار فرسٹ کے ساتھ سرمایہ کاری کا فیصلہ کر لیا ‘کارفرسٹ نے پاکستان کی سب سے بڑی راؤنڈ آف سیریز اے انویسٹمنٹ حاصل کر لی

جمعرات 31 مئی 2018 17:42

لاہور۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) او ایل ایکس نے کار فرسٹ کے ساتھ سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ بات اوایل ایکس پاکستان کے سی ای او بلال باجوہ نے کہا کہ ’’ او ایل ایکس نے پاکستان کی سب سے بڑی بائیرز،سیلرز اور ہر ماہ 150,000سے زائد کاروں کی فہرست بنانے کے ساتھ ساتھ آٹو موبائل سیکٹر میں بزنس کمیوینٹی کو تخلیق کیا ہے۔

کارفرسٹ نے یوزرز کو بااختیار بنانے کے لیے ایک زبردست کاروباری اقدام کیا ہے تاکہ وہ باآسانی اپنی کاروں کی خریدوفروخت کرسکیں، ہم او ایل ایکس صارفین کو ٹرانزیکشن کے حوالے سے سہولت فراہم کرتے ہوئے ان کے معیار پر پورا اترنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری کارفرسٹ کے ساتھ او ایل ایکس یوزرکے لیے بے مثال خدمات سرانجام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

کار فرسٹ کے شریک بانی اور سی ای او راجا مراد خان نے کہا کہ 2016میں کار فرسٹ کی بنیاد رکھی گئی، کارفرسٹ نے ایف ای جی سے پاکستان کی سب سے بڑی راؤنڈ آف سیریز’’A‘‘ انویسٹمنٹ حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ او ایل ایکس کے ساتھ یہ نئی انویسٹمنٹ درست وقت پر ہمارے آپریشنز کو بڑھانے کے لیے کئی گئی ہے، آنے والے سالوں میں کارفرسٹ اور او ایل ایکس اپنی سروسز فراہم کرے گا تاکہ صارفین کو کئی نئی پراڈکٹس اور سروسز سمیت استعمال شدہ کاروں کی خرید و فروخت کی سہولت آفر کی جائے جوپاکستان میں پہلے کبھی نہ کئی گئی ہو۔

متعلقہ عنوان :