الیکشن کمیشن نےعام انتخابات 2018ء کےشیڈول کا اعلان کردیا

عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے،2 جون سے6 جون تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع،29 جون کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے،فوج کی نگرانی میں21 کروڑ سےزائد بیلٹ پیپرزچھاپے جائیں گے، فرانس اور برطانیہ سے پیپرامپورٹ کیا گیا ہے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مئی 2018 17:51

الیکشن کمیشن نےعام انتخابات 2018ء کےشیڈول کا اعلان کردیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 مئی 2018ء) : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے،ملک میں عام انتخابات 25جولائی کو ہی ہوں گے،چیف الیکشن کمشنر نے سمری پردستخط بھی کردیے ہیں، 2جون سے 6 جون تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع،29 جون کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے،فوج کی نگرانی میں 21 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، فرانس اور برطانیہ سے پیپرامپورٹ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب نے عام انتخابات 2018ء کے شیڈول کااعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے متعلق عوام میں بے یقینی کی فضا قائم ہے۔تاہم ملک میں عام انتخابات 25جولائی کو ہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن انتخابات 2018ء کیلئے انتخابی شیڈول جاری کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ہم نے انتخابی شیڈول آئین و قانون کے مطابق جاری کیا ہے۔

انہوں نے الیکشن شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ عام انتخابات سے متعلق ریٹرننگ آفیسر کل پبلک نوٹس جاری کرے گا۔اسی طرح الیکشن کمیشن اپنا کام جاری کردے گا۔ جس کے تحت 2جون سے 6جون تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرواسکیں گے۔7جون کوامیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔جبکہ 14جون تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 27جون کوجاری کی جائے گی۔

جبکہ تمام امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 28جون کو واپس لے سکیں گے۔اسی طرح تمام انتخابی امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو29جون کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ 25جولائی سے پہلے تمام معاملات حل ہوجائیں گے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ امیدوار ریٹرننگ آفسران کے فیصلوں کے خلاف اپنی اپیلیں 19جون تک جمع کروا سکیں گے جبکہ ٹربیونلز ڑیٹرننگ آفیسرز کیخلاف تمام اپیلیں 26جون تک نمٹانے کے پابند ہوں گے۔عام انتخابات کیلئے 21کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔بیلٹ پیپرزکی چھپائی فوج کی نگرانی میں ہوگی۔بیلٹ پیپرزکیلئے فرانس اور برطانیہ سے پیپرامپورٹ کیا گیا ہے۔