ریاض شہر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ناصر محمود آرائیں کی جانب سے ریاض کی تمام سیاسی ، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے اعزاز میں سحری کی تقریب کا اہتمام کیا گیا

جمعرات مئی 17:56

ریاض شہر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ناصر محمود آرائیں کی جانب سے ریاض ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ،ریاض،سعودیہ) ریاض میں ناصر محمود آرائیں کی جانب سے سحری کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں کی تمام سیاسی ،سماجی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندگان نے بھر پور شرکت کی تقریب میں بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن نے اہلیان ریاض کی طرف سے ناصر محمود آرائیں کو آرائیں برادری ریاض کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اہلیان ریاض کی یہ خوبی ہے کہ تمام پارٹیوں کے نمائندگان سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک دوسرے کی خوشی میں شریک ہوتے ہیں اس کا سہرا خالد اکرم رانا اور اہلیان ریاض کے تمام ممبران کو جاتا ہے رانا محمد اشرف نے کہا کہ کوئی بھی ریاض سے مدینہ جانا چاہے تو ہم اس کا بھر پور تعاون کیں گے تقریب میں چوہدری عبدالمجید گوجر،خالد اکرم رانا،،ڈاکٹر رومی،تصدق گیلانی،چوہدری خادم حسین بجاڑ،چوہدری محمد اکرام،رانا خادم حسین،رانا شبیر،میاں ندیم،چوہدری اختر گوجر،میاں محسن نثار،ملک محمود اعوان،یعقوب،ظہور خان،،ریاض راٹھور،اقبال ودود،ذوہیب ،ندیم احمد رامے،چوہدری مبین،،ڈاکٹر طارق،فیصل علوی،امتیاز احمد،ملک عصمت،چوہدری یوسف جٹ،چوہدری امانت ،رانا حسنین،ذیشان قاضی،رانا عمر فاروق کے علاوہ پاکستان کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ناصر محمود آرائیں نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں پاکستان کے ساتھ اپنی آرائیں برادری کی بھی خدمت کر سکوں اس ذمہ کے ملنے پر میں اپنی برادری کا اور ندیم احمد رامے کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے عزت سے نواز کر اہم ذمہ داری سونپی ہے

متعلقہ عنوان :