خیبر پختونخو ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے 10,000 اساتذہ کیلئے پیشہ وارانہ دن کا انعقاد

جمعرات مئی 18:19

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) خیبر پختونخوا ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پرووژنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیچرز ایجوکیشن (پی آئی ٹی ای) کے توسط سے دوسرے پیشہ وارانہ ترقی کے دن کا انعقاد کیا جو کہ ونٹر زون (ضلع بنوں،، سوات،، کوہستان اور ہری پور کی یونین کونسل امازئی )کے لئے مسلسل پیشہ وارانہ تربیت کے پروگرام (سی پی ڈی) کے سلسلے کی ایک کڑی تھی۔

پہلا پیشہ وارانہ ترقی کا دن 28 اپریل کو سمر زون کے چار اضلاع ((پشاور،، چار سدہ، ڈی آئی خان اور کرک) میں منعقد کیا گیا جبکہ دوسری مرتبہ اس تقریب کا انعقاد 5 مئی کو ونٹر زون کے چار اضلاع(ضلع بنوں،، سوات،، کوہستان اور ہری پور کی یونین کونسل امازئی )میں کیا گیا۔ ان تربیتی پروگراموں کے ذریعے اساتذہ کو آنے والے مہینے میں تدریسی طریقہ کار اور مواد سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سی پی ڈی کا اطلاق پرووژنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیچرز ایجوکیشن (پی آئی ٹی ای) کے توسط سے کیا گیا ہے ، جس کا مقصد خیبر پختونخوا کے اساتذہ کی صلاحیتوں میں بہتری پیدا کرنا ہے۔ ونٹر اور سمر زون کے تمام پرائمری سکولوں کے اساتذہ کو یہ تربیت ماہانہ بنیادوں پرفراہم کی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں تعلیمی کلینڈر / نصابی سکیم بھی اساتذہ کو فراہم کی جاتی ہے جس کے ذریعے انہیں معلومات ملتی ہیںکہ کس ماہ میں کون سا موضوع پڑھا یا جائے گا۔

سی ڈی پی تربیت ضرورت کے بنیاد پر فراہم کی جاتی ہے جس سے اساتذہ اس ماہ کے لئے مخصوص موضوع سے متعلق جدید تدریسی طریقہ کار،، آلات ، مہارتوں اور آراستہ ہوتے ہیں ۔ دوسرے پیشہ وارانہ تربیت کے دن کیلئے ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ان اضلاع میں 375 ہائی سکول سینٹرز قائم کئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق پرائمری سکولوں کے 10,000 مرد و خواتین اساتذہ نے اس تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :