نیب بدعنوانی کے خلاف ملک کااعلیٰ ترین ادارہ ہے ،ڈائریکٹرجنرل فرمان للہ

جمعرات 31 مئی 2018 18:19

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو بدعنوانی کے خلاف ملک کااعلیٰ ترین ادارہ ہے، یہ ادارہ اپنے مقاصد یعنی معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے سے متعلق قوم کی امنگوں پر پورااترنے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لایا ہے۔ ان خیالات کااظہار ڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوا فرمان اللہ خان نے کھلی کچہری میں عوامی شکایات کی سماعت کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی نیب نے معاشرے سے بدعنوانی کی روک تھام اور خاتمے کیلئے عوام کی شکایات براہ راست سنیں تقریباً30افرادنے ڈی جی کے روبروپیش ہوکر اپنی شکایتیں پیش کین شکایتیں زیادہ ترمحکمہ تعلیم،صحت،انٹی کرپشن ،اسٹبشلمنٹ اورمضاربہ مشارکہ کاروبارکے بارے میں تھیں اس موقع پر شکایتی سکروٹنی کمیٹی کے تمام ممبران بھی موجودتھے۔ ڈائریکٹرجنرل فرمان اللہ خان نے شکایات سنیں اور موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ تمام شکایات پرکارروائی انتہائی شفاف طریقے سے ہوگی نیب خیبرپختونخواچیئرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال کے ویژن اور مشن کے مطابق احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے عوام کی بہبود کیلئے بدعنوانی کو آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :