چیمبر آف کامرس کی راولپنڈی شہر میں بڑھتی ہو ئی وارداتوں پر تشویش

جمعرات مئی 18:17

چیمبر آف کامرس کی راولپنڈی شہر میں بڑھتی ہو ئی وارداتوں پر تشویش
راولپنڈی 31مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے قائم مقام صدر ناصر مرزا نے کہ ہے کہ راولپنڈی شہر میں بڑھتی ہو ئی وارداتوں پر تشویش ہے، امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پریشان کن ہے ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے قائم مقام صدر ناصر مرزا نے چیمبر میں تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ سٹریٹ کرائم میں تیزی آگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آر پی او، سی پی او راولپنڈی اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امن ہو گا تو تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر ٹیکس دیتے ہیں اور مارکیٹوں میں سی سی ٹی وی کیمرے اور نجی گارڈز بھی رکھے ہوتے ہیں منی چینجرز کو مکمل سکیورٹی اور تحفظ دیا جائے پولیس کا فرض ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے قا ئم مقام صدر ناصر مرزا ے گزشتہ روز ڈاکٹر نوشاد خالد کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس پر زور دیا کہ وہ قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔شہر کے داخلی اور بیرونی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور گشت بڑھایا جائے۔