پی ٹی آئی کے نامزد نگران وزیر اعلیٰ ناصر درانی نے معذرت کر لی

صحت اجازت نہیں دیتی کہ یہ عہدہ سنبھالوں، پی ٹی آئی ، (ن) لیگ کو فیصلے سے آگاہ کردیا‘ ناصر درانی

جمعرات مئی 21:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) تحریک انصاف کی جانب سے نامزد نگران وزیرا علیٰ ناصر درانی نے معذرت کر لی ، پی ٹی آئی اورمسلم لیگ (ن) کو اپنے فیصلے سے آگاہ بھی کر دیا ۔

(جاری ہے)

ناصر درانی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری صحت اجازت نہیں دیتی کہ نگران وزیر اعلیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالو ں ۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کو آگاہ کر دیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی اور(ن) لیگ کے درمیان ناصر خان کھوسہ کے نام پر اتفاق رائے ہو گیا تھا تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے ان کا نام واپس لے لیا گیا تھا ۔