علاج پر 60ہزار ڈالر زخرچ ہونے کا بتا تو دیا کہیں نیب پوچھ نہ لے یہ کہاں سے آئی ‘شہباز شریف

جمعرات مئی 21:39

علاج پر 60ہزار ڈالر زخرچ ہونے کا بتا تو دیا کہیں نیب پوچھ نہ لے یہ کہاں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ کی تقریب کے دوران بتایا کہ 2003ء میں کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوا اور اللہ تعالیٰ نے میری جان بچائی ۔

(جاری ہے)

بیرون ملک علاج پر میرے 60ہزار ڈالر خرچ ہوئے تاہم اس کے ساتھ ہی شہباز شریف نے کہا کہ میںنے کہہ تو دیا ہے نیب اب پوچھ نہ لے یہ 60ہزار ڈالر زکہاں سے آئے جس پر صحافیوں سمیت تمام شرکاء مسکرا دئیے ۔