برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کے جیتنے کی پیشگوئی

(ن) لیگ پنجاب میں بھاری مینڈیٹ کیساتھ کامیاب ہوگی، دوسری سیاسی جماعتوں کیلئے کوئی خوشخبری نہیں

جمعرات مئی 18:24

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے جیتنے کی پیشگوئی کردی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی جریدے کے انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات میں ایک مرتبہ پھر پاکستان مسلم لیگ (ن)کی کامیابی کی پیش گوئی کردی ہے۔ جریدے نے پاکستان کے عام انتخابات 2018 پر اپنا ذاتی تجزیہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز شریف پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہوں گے اور نواز شریف پارٹی قیادت سنبھال لیں گے۔

(جاری ہے)

میگزین نے اپنے تجزیے میں لکھا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن))پنجاب میں بھاری مینڈیٹ کے ساتھ کامیاب ہوگی، جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں دوسری سیاسی جماعتوں کے لیے کوئی خوشخبری نہیں ۔جریدے کا کہنا ہے کہ بجٹ خسارہ اور پاکستان میں معاشی عدم استحکام آنے والی حکومت کے لیے سب سے بڑے چیلنجز ہوں گے۔ جریدے نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ خارجہ اور سکیورٹی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی جبکہ نئی حکومت کے عدلیہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری نہیں آئے گی جس سے سیاسی عدم استحکام موجود رہے گا۔