زلطاف احمد بجارانی سیکریٹری اطلاعات حکومت سندھ تعینات

جمعرات 31 مئی 2018 18:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) حکومت سندھ نے سیکریٹری اطلاعات سندھ عمران عطا سومرو کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ الطاف احمدبجارانی کو سیکریٹری اطلاعات حکومت سندھ تعینات کیا گیا ہے سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عمران عطا سومرو کو سروسز جنرل ایڈ منسٹریشن رپورٹ کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں نئے تعینات ہونے والے سیکریٹری اطلاعات الطاف احمد بجارانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے بعد ازاں انہوں نے محکمے کے تمام ڈائریکٹرز سے تعارفی ملاقات کی اور ہر سیکشن کے حوالے سے بریفنگ لی ۔

متعلقہ عنوان :