میئر سکھر کا پریس کلب کے لئے 10اور فوٹو گرافر ایسوسی ایشن کے لئے 2لاکھ روپے امداد کا اعلان

جمعرات 31 مئی 2018 18:24

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کے کونسل اجلاس میں سکھرپریس کلب کے سینئر صحافی و رہنمالالہ اسد پٹھان نے بھی شرکت کی اور میئرسکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی توجہ سکھر پریس کلب کے لئے سالانہ گرانٹ 10لاکھ روپے کی دینے کی درخواست کی ،اس پرمیئرسکھر نے کہا کہ پریس کلب ہمارااپناکلب ہے جسز پروفاق و صوبائی حکومت اوربلدیہ کا بھی فنڈ خرچ ہوا ہے لیکن معاملہ چونکہ معزز عدالت عالیہ میں زیرسماعت ہے لہٰذا ہم کنڈیشنل دس لاکھ روپے سکھر پریس کلب کے لئے اور 2لاکھ روپے فوٹو گرافر ایسوسی ایشن کے لئے منظور کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر صحافی لالہ اسد پٹھان نے میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ اور ڈپٹی میئر طارق حسین چوہان کو پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ دینے کا بھی اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :