ٹنڈو الہیار ،ْ گھانس کاٹنے والی35سالہ خاتون کو مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے قتل کر دیاگیا

جمعرات 31 مئی 2018 18:24

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) ٹنڈوالہ یار میں بے رحم شخص نے کھیتی باڑی میں گھانس کاٹنے والی35سالہ خاتون کو مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا ملزم کو تھانہ بی سیکشن پولیس نے آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کی بی سیکشن تھانے کی حدود میں واقع چمبڑ روڈ کے مقام پر جمالی پمپ کے قریب زرعی زمین پر گھانس کاٹنے والی 35سالہ خاتون شریمتی ڈیوی کچھی کولھی کو ایک شخص نے تیز دھار آلہ کے وار سے قتل کردیا پولیس نے خاتوں کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیئے سول ہسپتال منتقل کر دی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم نارائن کولھی کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا رابطہ کرنے پر تھانہ بی سیکشن کے ایس ایچ او آدم ابڑو نے ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے صحافیوںکو بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق مذکورہ قتل ہونے والی خاتوں اپنے مویشیوں لیکر مذکورہ زرعی زمین پر گئی تھی جہاں یہ واقع پیش آیا اس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے انہوں نے بتایا کہ مقتولہ کے ورثا کو قتل کی اطلاع مل چکی ہے ورثا کے آنے کے بعد قتل کامقدمہ درج کیا جائے گا جبکہ ملزم نارائن کولھی نے بتایا کہ شریمتی ڈیوی کچھی کولھی ہماری زرعی زمین پر اپنے مویشیوں کہ ہمراہ آئی تھی اور وہ گھانس کاٹ رہی تھی اسے منع کرنے پر اس نے تلخ کلامی کرتے ہوئے نازبیانہ الفاظ استعمال کئے جس پر میں طیش میں آگیا اور میں نے گھانس کاٹنے والے تیز دار آلے سے اس پر وار کردیئے جس سے وہ ہلاک ہوگئی جس کا مجھے بے حد افسوس ہے۔

متعلقہ عنوان :